قیامت کی نشانی؟ بچی کے پیٹ میں درد اور ماں بن گئی، عمر اتنی کم کہ جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے

قیامت کی نشانی؟ بچی کے پیٹ میں درد اور ماں بن گئی، عمر اتنی کم کہ جان کر ہر ...
قیامت کی نشانی؟ بچی کے پیٹ میں درد اور ماں بن گئی، عمر اتنی کم کہ جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے

  

برازیلیا (نیوز ڈیسک) جنوب مشرقی برازیل کے ایک سکول میں 10 سالہ بچی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر ہسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ درد زہ میں مبتلاء ہے اور کچھ ہی دیر بعد اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوگئی۔

بولیو ہورے زونٹو سکول کی ٹیچرز کا کہنا ہے کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ بچی سات ماہ کی حاملہ تھی اور اس کے ہاں بچے کی پیدائش دو ماہ قبل از وقت ہوگئی تھی۔ اگرچہ 10 سالہ بچی کے ہاں بچے کی ولادت کی خبر نے اس کی والدہ اور اساتذہ کو شدید ذہنی صدمہ پہنچایا لیکن اس کے بعد بچی نے جو انکشاف کیا اسے سن کر تو گویا سننے والوں پر سکتہ طاری ہوگیا۔ بچی نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اس کے سوتیلے باپ نے اس کے ساتھ شیطانی حرکات کی تھیں۔ خاتون نے فوری طور پر اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی جس نے 40 سالہ بدبخت شخص کو گرفتار کرلیا۔

’اگر آپ کے بچے کے پاس یہ کھلونا ہے تو اسے فوری تباہ کردیں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے والدین کو سخت ترین وارننگ جاری کردی

برازیلی میڈیا کے مطابق درندہ صفت شخص نے اپنے بھیانک جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس چیف کیپٹن کاسترو نے میڈیا کو بتایا کہ بچی کا سوتیلا باپ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل بچی کی والدہ سے علیحدگی اختیار کرچکا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -