دوسرا ٹی 20: سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹی 20: سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
دوسرا ٹی 20: سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  

وکٹوریا (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم سیریز برابر کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل کلنگر، بین ڈنک، ٹریویس ہیڈ، موئسس ہینرکس، ایشٹن ٹرنر، ٹم پین، جیمز فالکنر، پیٹ کومنز، اینڈریو ٹائے اور رچرڈسن شامل ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی قیادت اوپل تھرنگا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نیروشن ڈیکویلا، دلشان موناویرا، اسیلا گونارتنے، میلیندا سری وردنے، چمارا کاپوگیدرا، کوشل مینڈس، سیکوگ پراسانا، لاسیتھ ملینگا، نووان کلاسیکرا اور ویکوم سنجیا شامل ہیں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

سری لنکا نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور آج کا میچ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔

مزید :

کھیل -