”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی اداکاری ...
”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ فہد مصطفی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کے سیکوئل میں حمزہ علی عباسی کی جگہ معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال مارچ میں شروع ہو گی۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

فلم کی کہانی کے مصنف واسع چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اس پیش رفت سے متعلق شائقین کو آگاہ کیا اور مزید حیران کن بات یہ ہے کہ پہلی فلم میں بہترین اداکاری کرنے سوہائے علی ابڑو بھی سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔

واسع چوہدری نے ہمایوں سعید، فہد مصطفی اور احمد بٹ کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی اور پیغام میں کہا کہ ” تو جوانی پھر نہیں آنی 2 کچھ اس طرح نظر آئے گی، فہد مصطفی! میں کہتا ہوں ایک بار پھر سوچ لو۔“

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

پروڈیوسر ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی ”جوانی پھر نہیں آنی“ کی کامیابی کے بعد شائقین شدت سے اس کے سیکوئل کا اعلان کر رہے تھے جس کا اعلان ہونے پر سب خوش ہیں اور نئی کاسٹ کے بارے میں بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -