پلوامہ میں شہریوں کی مزاحمت پر بھارتی فوج کا محاصرہ ختم ، فورسز اہلکار فرار ہو گئے

پلوامہ میں شہریوں کی مزاحمت پر بھارتی فوج کا محاصرہ ختم ، فورسز اہلکار فرار ...
پلوامہ میں شہریوں کی مزاحمت پر بھارتی فوج کا محاصرہ ختم ، فورسز اہلکار فرار ہو گئے

  

سری نگر(کے پی آئی) جنوبی کشمیر کے قصبے وار ورن پلوامہ میں شہریوں کی مزاحمت پر بھارتی فوج نے محاصرہ ختم کر دیا اور فورسز اہلکار فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے اورون پلوامہ علاقے کو گھیرے میں لیا جونہی فورسز اہلکاروں نے گاؤں میں گھر گھر تلاشی کا آغاز کیا توسینکڑوں کی تعداد میں مردوزن ، بوڑھے اور بچے گھروں سے باہر آکر احتجاج کرنے لگے اور انہوں نے فورسز کو تلاشی لینے سے روک دیا۔اسی دوران مقامی مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر نعرے بازی کے بیچ لوگوں سے گھروں سے باہر آنے کی اپیل کی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے نیوہ ، نامن بارہ بل اور کا کہ پورہ سے لوگوں کا ہجوم جائے واردت کی جانب دوڑ نے لگا۔ فورسز نے جب انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تو لوگ مشتعل ہوئے اور انہوں نے بیک وقت کئی اطراف سے فورسز پر زبردست پتھراؤ شروع کیا۔ جب پتھراؤمیں شدت پیدا ہوئی مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے پہلے لاٹھی چارج کیا گیا اور بعد میں اشک آور گیس کے گولے داغے گئے تاہم مظاہرین نے مزاحمت جاری رکھی ۔ پتھراؤ احتجاج اور افراتفری کے بیچ ہی علاقے میں موجود محصور نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -