مسلسل 26 گھنٹے بیٹنگ، روانڈا کی خاتون کرکٹر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

مسلسل 26 گھنٹے بیٹنگ، روانڈا کی خاتون کرکٹر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
مسلسل 26 گھنٹے بیٹنگ، روانڈا کی خاتون کرکٹر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

  

کیگالی / روانڈا(صباح نیوز) روانڈا کی ایک خاتون کیتھی اواما ہورو نے مسلسل 26 گھنٹے تک بیٹنگ کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔کیتھی اواما ہورو 12 ماہ کے دوران کرکٹ ریکارڈ بنانے والی دوسری روانڈین ہیں، اتنی دیر تک بیٹنگ کرنے والی وہ دنیا کی واحد خاتون بنیں۔خاتون کھلاڑی نے بیٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے کیا، ان کا مقصد روانڈا میں زیر تعمیر پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں قومی مینز ٹیم کے کپتان ایرک ڈوسنگیزمانا نے نیٹس میں 51 گھنٹے تک بیٹنگ کی تھی، اس طرح انہوں نے اسی اسٹیڈیم کے لیے ایک ملین ڈالر کی رقم جمع کرلی تھی۔

مزید :

کھیل -