”ہم نے کچھ نہیں کیا۔۔۔“ شرجیل خان اور خالد لطیف کا پی سی بی کے الزامات چیلنج کرنے کا فیصلہ

”ہم نے کچھ نہیں کیا۔۔۔“ شرجیل خان اور خالد لطیف کا پی سی بی کے الزامات چیلنج ...
”ہم نے کچھ نہیں کیا۔۔۔“ شرجیل خان اور خالد لطیف کا پی سی بی کے الزامات چیلنج کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کرپشن پر معطلی کا سامنا کرنے والے شرجیل خان اور خالد لطیف نے پی سی بی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف سے پوچھ گچھ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ بھی دیدی ہے تاہم دونوں نے ڈسپلنری کمیٹی کے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے لیگل ٹیموں سے مشورہ کرنے کے بعد ان الزامات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش پہلے ہی کر چکے ہیں جسے مسترد کر دیا گیا ہے اور اگر یہ اپنے الزامات قبول کر لیں تو ان کی سزاﺅں میں کمی ہو سکتی ےہ اور شرجیل خان پر 3 سے 5 سال جبکہ خالد لطیف پر 2 سے 3 سال کی پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنا جرم قبول کرنے سے انکار اور الزامات کو چیلنج کیا تو بات ٹریبیونل تک چلی جائے گی اور پھر دونوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی اور بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔

مزید :

T20 -