بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا 2017 کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار

بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا 2017 کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار
بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم کا 2017 کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار

  

اسلام آباد (آئی این پی) بھارتی بلائینڈ کرکٹ ٹیم نے 2017 کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کردیا اس حوالے سے پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ کے مطابق بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران بھارتی بلائینڈ کرکٹ کونسل کے حکام سے دورہ پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے انہوں نے رواں سال کے آخر میں دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین کے مطابق سیریز کے حوالے سے رواں سال مئی میں متوقع فیصلہ کریں گے۔

مزید :

کھیل -