استنبول ایئر پورٹ پر جہاز کے باتھ روم پر مشتبہ تحریر ، جہاز سے تمام مسافروں کو واپس اتار لیا گیا

استنبول ایئر پورٹ پر جہاز کے باتھ روم پر مشتبہ تحریر ، جہاز سے تمام مسافروں ...
استنبول ایئر پورٹ پر جہاز کے باتھ روم پر مشتبہ تحریر ، جہاز سے تمام مسافروں کو واپس اتار لیا گیا

  

استنبول (اے پی پی) ترکی کے شہر استنبول میں جہاز کے باتھ روم پر مشتبہ تحریر کے بعد جہاز سے تمام مسافروں کو واپس اتار لیا گیا ۔ اتوار کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ترکش ائرلائینز کی پرواز ٹی کے17 ٹورانٹو روانگی کے لئے تیار تھی کہ اتاترک انٹرنیشنل ایئرپورٹ استنبول پر اس کے باتھ روم کی دیوار پر مشتبہ تحریر پائی گئی ۔ عملہ کے مطابق جہاز کے باتھ روم کے دروازے پر" بم تو ٹورنٹو " لکھا ہواتھا جس پر پائلٹ جہازکورن وے سے ہی واپس پارکنگ والی جگہ پر لے آیا اور جہاز کو تمام مسافروں سے خالی کروالیا گیا ۔ ترک ایئر لائینز کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تمام مسافروں اور ان کے سازوسامان کی دوبارہ تلاشی لی جا ر ہی ہے جس کے بعد جہاز روانہ کیا جائے گا ۔

مزید :

بین الاقوامی -