انتظامیہ نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خراب واک تھرو گیٹ نصب کر دیے ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

انتظامیہ نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خراب واک تھرو گیٹ نصب کر دیے ، وزیر ...
انتظامیہ نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خراب واک تھرو گیٹ نصب کر دیے ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

  

سیہون شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خودکش حملے کے بعد سخی لعل شہباز قلندر کے مزار پر سیکیورٹی اقدامات بہتر کرنے کی بجائے انتظامیہ نے خراب واک تھرو گیٹ نصب کر دیے ۔

دنیا نیوز کے مطابق 3روز قبل ہونے والے خود کش حملے کے بعد سخی لال شہباز قلندر کے مزار کو زائرین کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے جہاں پولیس اہلکار لوگوں کی سیکیورٹی کیلئے تعینات ہیں۔ خودکش حملے میں 88سے زائد انسانی جانوں کے ضیاع کے باوجودانکشاف ہوا ہے کہ انتظامیہ نے مزار میںخواتین کے داخلے کیلئے انٹری پوائنٹ پر خراب واک تھرو گیٹ نصب کر دیے ہیں ۔

دہشتگردوں کیخلاف پاکستان سے ملنے والی فہرست پر کام کرنے کو تیار ہیں : افغان آرمی چیف

معاملے کی نشاندہی ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مزار پر کوئی لیڈی پولیس اہلکار موجود نہیں ہے جبکہ ان گیٹس کو جلد مرمت کر لیا جائے گا ۔

دوسری جانب ان خراب واک تھرو گیٹس سے روزانہ سینکڑوں زائرین گزر کر مزار میں داخل ہو رہے ہیں مگر انتظامیہ اس سنگین غفلت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث 348قیدیوں کی پھانسی کی سزاﺅں پر عملدرآمد کا فیصلہ

یاد رہے 16فروری کو مزار پر ہونے والے خودکش حملے میں کم و بیش 88افراد شہید اور 250سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ گزشتہ روز یہ انکشاف بھی ہوا تھا کہ انتظامیہ نے دھماکے میں شہید ہونے والے زائرین کے جسمانی اعضا کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے انسانی اعضا کو اکٹھا کر کے دفن کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید :

کراچی -