شہدا کے جسمانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملے گی : مراد علی شاہ

شہدا کے جسمانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملے گی : مراد علی شاہ
شہدا کے جسمانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملے گی : مراد علی شاہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملے میں شہداءکے جسمانی اعضا کو کچرے کے ڈھیر میں پھینکنے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیہون میں شہید افراد کے اعضا نالے میں پھینکے گئے تاہم میںاس واقعے پر شرمندہ ہوں اورانسانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کوباقاعدہ سزا ملے گی۔

دہشتگردوں کیخلاف پاکستان سے ملنے والی فہرست پر کام کرنے کو تیار ہیں : افغان آرمی چیف

مراد علی شاہ نے کہا کہ درگاہ پر دھماکے میں 88 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، زخمی نوابشاہ،کراچی اوردیگر علاقوں کے سپتالوں میں منتقل کیے گئے، انہوں نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو مناسب علاج کی سہولت مہیا کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتراف کرتاہوں درگا ہ پرمناسب تعداد میں پولیس اہلکارنہیں تھے،سرحدپار سے دہشت گرد آرہے ہیں،سی سی ٹی وی وڈیو سے کچھ سراغ نکلے ہیںاورامید ہے تحقیقاتی ایجنسیاں تہہ تک پہنچیں گی۔

دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث 348قیدیوں کی پھانسی کی سزاﺅں پر عملدرآمد کا فیصلہ

مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے جن کا تعلق خود کش حملے سے ہوسکتا ہے۔ منفی پروپیگنڈابہت ہوا ،اشتعال پھیلانے والے دہشت گردوں کے ساتھی ہیں تاہم یہ وقت متحدہونے اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔

مزید :

کراچی -