قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی 32سال کے ہوگئے

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی 32سال کے ہوگئے
قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی 32سال کے ہوگئے

  

لاہور(اے پی پی )قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی 32سال کے ہوگئے ۔اتوار کے روز ان کی 32ویں سالگرہ تھی تاہم یہ سالگرہ ان کے لئے خوشی کا پیغام نہ لاسکی ۔ حال ہی میں اظہر علی نے بر ی کارکردگی کی وجہ سے ون ڈے ٹیم کی کپتانی اور ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے استعفیٰ دیا تھا ۔اظہر علی کی سالگرہ پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مینجر میاں منیر احمد ،سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر ،رانا نوید الحسن ،سعید اجمل ،نیشنل کرکٹ اکیڈمی کوچ مشتا ق احمد ،اعجاز احمد،شفقت رانا،رانا علی سلمان اور دیگر کرکٹرز اور ان کے پرستاروں نے مبارکباد کے پیغام بھجوائے ۔اظہر علی 19فروری 1985کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے 57ٹیسٹ میچز میں 4707رنز بنائے جس میں 12سنچریاں اور 25نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔انہوں نے 45ون ڈے کھیل کر 1605رنز بنائے جس میں تین سنچریاں شامل ہیں جبکہ 49ٹی ٹونٹی میچز میں ان کے 985رنز ہیں ۔

مزید :

کھیل -