”بار بار کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے “، بلاول بھٹو زخمیوں کی عیاد ت کیلئے نوابشاہ ہسپتال پہنچ گئے

”بار بار کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے “، بلاول بھٹو ...
”بار بار کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے “، بلاول بھٹو زخمیوں کی عیاد ت کیلئے نوابشاہ ہسپتال پہنچ گئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانحہ سیہون شریف انتہائی افسوس ناک ہے تاہم ہم سب ملکر کام کریں گے اور کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہئیے۔”بار بار کہتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے “۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوابشاہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان الزامات نہ لگائیں یہ الزامات کا وقت نہیں ہے ۔ ہم سب ملکر کام کریں گے اور کسی پر بھی الزام عائد نہیں کرنا چاہئیے۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے ان کے علاج معالجے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

شہدا کے جسمانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کو سزا ملے گی : مراد علی شاہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت سے بار بار کہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے ، صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ جذباتی نہ ہوں ہم وفاقی حکومت کو دیکھ رہے ہیں ۔

مزید :

کراچی -