A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

میرپورمیں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائیاں، درجنوں غیرقانونی طورپر رہائش پذیرافرادگرفتار

میرپورمیں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائیاں، درجنوں غیرقانونی طورپر رہائش پذیرافرادگرفتار

Feb 19, 2017 | 15:47:PM

میرپور (ویب ڈیسک)پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر میرپور میں انتظامیہ ، پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کاروائی میں درجنوں غیرقانونی رہائش پذیرکو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ہونے والوں میں افغانی ،نارتھ ساوتھ وزیرستان ایجنسی کے غیر قانونی لوگ شامل ہیں ۔

گزشتہ رات سے تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس اور احساس اداروں کا سرچ اپریشن جاری ہے جبکہ ضلع بھر میں غیر قانونی رہائش پزیر افراد کے خلاف دائرہ تنگ کیا جا رہاہے ۔ضلعی انتظامیہ،پولیس اور احساس اداروں پر مشتمل ٹیمیں جگہ جگہ چھاپے ماررہی ہیں ۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی عوام الناس سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی جگہ کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو اس کے بارے میں فوری اطلاع کریں ۔سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔انہوں نے ضلع بھر میں مالکان جائیداد ،بلڈنگ ،دوکانوں اور دیگر کرایہ پر دینے والوں کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ وہ کسی بھی غیر قانونی رہائش پزیر افراد کے بارے میں فوری اطلاع دیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور انہیں قید اوربھاری جرمانے کی سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں ۔لہذا ضلع بھر میں مالکان اپنی اپنی جائیداوں پر رہنے والے کرایہ داروں کی نسب اطیمان حاصل کر لیں کہ وہ غیر ملکی تو نہیں ہیں ۔مالکان کرایہ داروں کی رجسٹریشن قریبی تھانوں میں کروائیں۔ئ

مزیدخبریں