دہشت گردی کی حالیہ لہر کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا چاہئے: جائلز کلارک
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پاکستان کیلئے ٹاسک فورس کے رکن اور برطانوی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک نے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کی حمایت کر دی ہے۔
شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے
نجی خبر رساں ادارے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جائلز کلارک نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل لاہور ہی میں ہونا چاہئے اور یہ دہشت گردوں کو جواب ہو گا کہ ہم ان کے آگے نہیں جھکیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کبھی بھی اس کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ وہ ہمیں بتائیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، ہمارے معاشرے یا اس زمین پر دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں۔
جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ اس بات کے حق دار ہیں کہ اپنے قومی ہیروز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سٹارز کرکٹرز کو پاکستان کی سرزمین پر کھیلتا دیکھیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف بھی کی۔
TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کا سفر اگرچہ طویل ہے لیکن ہمیں پہلا قدم اٹھا کر اس کا آغاز کرنا ہو گا۔ یہ دنیائے کرکٹ اور پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے کہ وہ ملک میں کھیلوں کیلئے محفوظ ماحول بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل تاہم لوگوں کی حمایت کریں تاکہ پاکستانی بھی اعلیٰ معیاری کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں۔ انہوں نے حالیہ دہشت گردی کی لہر کے باوجود پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرائے جانے پر زور دیا تاکہ دوطرفہ سیریز کا انعقاد بھی ممکن ہو سکے