ججز کی سیکیورٹی کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ ،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ججز کی سیکیورٹی کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ ،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری ...
ججز کی سیکیورٹی کیلئے نئی فورس بنانے کا فیصلہ ،وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ججز کی سیکیورٹی کیلئے خصوصی ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے اور وزارت داخلہ نے ججز کیلئے سیکیورٹی فورس کے قیام کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ 15روز میں سیکریٹری داخلہ کو ارسال کرے گی جبکہ کمیٹی کے سربراہ نیشنل پولیس بیورو کے ڈائریکٹر کلیم امام ہوں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے رکن آئی جی اسلام آباد طارق مسعود اور ڈی جی نیکٹا عمر شیخ ہوں گے ،کمیٹی نئی فورس کے قیام اور بجٹ سمیت ضروریات کا جائزہ لے گی ،کمیٹی فورس کے قیام کیلئے کمانڈنٹ ایف سی سے بھی مشاورت کرے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -