صومالیہ:بارود سے بھری کار میں دھماکے سے 14افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

صومالیہ:بارود سے بھری کار میں دھماکے سے 14افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
صومالیہ:بارود سے بھری کار میں دھماکے سے 14افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موغا دیشو(ڈیلی پاکستان آن لائن)صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں بارود سے بھری کار میں دھماکے سے 14افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ نیوز کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو کے ضلع مدینہ میں بارود سے بھری کار میں ایک دم زور دار دھماکہ ہونے سے 14افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

حکومت کا دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کیلئے روس سے چار ایم آئی35 ہیلی کاپٹرز کی خریداری کا فیصلہ
سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ ہم نے مرنے والے افراد کو دیکھا ہے،جب دھماکہ ہوا اس وقت متعدد افراد جائے وقوعہ پر جمع تھے،اس دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،صومالیہ میں سرگرم حکومت مخالف گروپ نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔