نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی چارسدہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی چارسدہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی چارسدہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

  

چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

علامہ اقبال ایئر پورٹ کی بیرونی دیوار پھلانگنے کی کوشش کرنیوالے 2مشکوک افراد گرفتار

تفصیلا ت کے مطابق چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اچانک فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے ،تاہم فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا ؟یا ٹارگٹ کیا گیا فرانزک رپورٹ آنے تک کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید :

چارسدہ -