چین نے امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک پر پابندیاں لگادیں، ایسا کام کردیا جس کی دنیا میں کسی کو توقع نہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ خوشی سے نہال

چین نے امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک پر پابندیاں لگادیں، ایسا کام کردیا جس کی ...
چین نے امریکہ کے سب سے بڑے دشمن ملک پر پابندیاں لگادیں، ایسا کام کردیا جس کی دنیا میں کسی کو توقع نہ تھی، ڈونلڈ ٹرمپ خوشی سے نہال

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی پابندیوں کے باعث شمالی کوریا کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ چین کو کوئلے کی برآمدات تھیں لیکن اب چین کی طرف سے بھی اسے شدید جھٹکا دے دیا گیا ہے۔ ایٹمی تجربات سے باز نہ آنے پر اب چین نے شمالی کوریا سے کوئلے کی تمام تردرآمدات معطل کر دی ہیں۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد ایٹمی تجربات کے باعث اس پر عائد کی گئی عالمی پابندیوں کے تحت معطل کی گئی ہے جو رواں سال کے اختتام تک معطل ہی رہے گی۔“

دنیا کی اہم ترین چیز جو سعودی عرب کے اشارے پر چلتی تھی، اب اچانک ہاتھ سے نکل گئی، سعودی حکومت بے بس ہوگئی

وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ ”اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے 2016ءکے آخر میں پانچواں ایٹمی تجربہ کرنے پر شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کی تھیں، چنانچہ اب چین نے ان پابندیوں کے تحت اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمدات معطل کر دی ہیں۔“تاریخی تناظر میں چین ہمیشہ شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے کا مخالف رہا ہے کیونکہ شمالی کوریا کے ناکام ریاست بننے سے اس کے جنوبی بارڈر پر طاقت کا خلاءپیدا ہونے کا خطرہ ہے جو اسے ہرگز قبول نہیں۔ماضی میں چین نے جزوی پابندیاں لگانے پر رضامندی ظاہر کی تھی تاہم اب اس نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے شمالی کوریا کا آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بند کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین کو شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کے قتل پر بھی تحفظات لاحق ہیں۔ کم جونگ نام نے اپنے خاندان سے قطع تعلق کر رکھا تھا اور کئی سالوں سے چین کے زیرانتظام علاقے مکاﺅ میں مقیم تھا اور کہا جاتا تھا کہ وہ چینی حکومت کی حفاظت میں ہے۔ کچھ عرصہ قبل انہیں کوالالمپورایئرپورٹ پر شمالی کوریا کے مبینہ جاسوسوں نے زہردے کر قتل کر دیا تھا۔

عرب ملک پر امریکہ نے ایسے بم برسادئیے کہ مسلمانوں کی اگلی کئی نسلیں تباہ کرڈالیں، اس میں ایسی کیا چیز شامل کی گئی تھی؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

بیجنگ کے کارنیج سنگ ہوا سنٹر کے ڈائریکٹر پال ہینلے کا کہنا ہے کہ ”چین اب بھی شمالی کوریا کے استحکام کا خواہاں ہے لیکن ژی جن پنگ ،کم جونگ ان کے متعلق بتدریج زیادہ سے زیادہ مایوس ہوتے جا رہے ہیں۔چینی حکومت نے کم جونگ نام کی ہلاکت کو بھی اپنی براہ راست توہین کے زمرے میں لیا ہے۔ اب ژی جن پنگ اس طرح کی اشتعال انگیزیوں کو برداشت کرنے کے لیے راضی نظر نہیں آ رہے۔ چنانچہ کوئلے کی درآمدات معطل کرکے وہ یہی پیغام شمالی کوریا کو دینا چاہتے ہیں۔“

مزید :

بین الاقوامی -