دنیا کے سب سے معروف سیاحتی مقام پر دہشتگردی کا خطرہ، انتہائی سنگین وارننگ جاری کردی گئی، دنیا بھر کی سکیورٹی ایجنسیوں کی دوڑیں لگ گئیں

دنیا کے سب سے معروف سیاحتی مقام پر دہشتگردی کا خطرہ، انتہائی سنگین وارننگ ...
دنیا کے سب سے معروف سیاحتی مقام پر دہشتگردی کا خطرہ، انتہائی سنگین وارننگ جاری کردی گئی، دنیا بھر کی سکیورٹی ایجنسیوں کی دوڑیں لگ گئیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) فروری کا مہینہ یورپ کے پہاڑی سلسلے ایلپس(Alps)میں سکینگ کے کھیل کے عروج کا مہینہ ہوتا ہے۔ اس پہاڑی سلسلے میں کئی مقامات سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں جہاں سکینگ ہوتی ہے اور لاکھوں لوگ ہر سال وہاں جاتے ہیں۔ تاہم اب سکیورٹی ماہرین نے سکینگ کے ان مقامات کے حوالے سے بھی انتہائی خطرناک خبر دے دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ مقامات دہشت گردوں کا اگلا نشانہ ہو سکتے ہیں۔

وہ ملک جہاں آپ چھٹیاں گزارنے جائیں تو وہاں کی حکومت آپ کو پیسے ادا کرے گی، ایسا شاندار اعلان ہوگیا کہ آپ کا دل کرے گا ابھی اپنا سامان باندھ کر۔۔۔

سکیورٹی ماہر ول جیڈز کا کہنا ہے کہ ”دہشت گرد فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک میں ان مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جہاں غیرملکی سیاح بڑی تعداد میں اکٹھے ہوتے ہیں اور یہ سیزن ایلپس کے سکینگ کے مقامات پر غیرملکی سیاحوں کے اکٹھے ہونے کا ہے چنانچہ وہاں دہشت گردی کی کارروائی کا خدشہ بہت زیادہ ہے اور امکان ہے کہ ان مقامات کو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔“ رپورٹ کے مطابق پیرس اور نیس حملوں کے بعد فرانس پہلے ہی ایمرجنسی کی حالت میں ہے تاہم اب اس خطرے کے پیش نظر سکینگ کے تمام مقامات اور ہوٹلوں وغیرہ کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -