امریکہ نے چینی فوج کو کھل کر للکاردیا، چین کے خلاف ایسا کام کردیا کہ بڑے تصادم کا خطرہ انتہائی شدید ہوگیا

امریکہ نے چینی فوج کو کھل کر للکاردیا، چین کے خلاف ایسا کام کردیا کہ بڑے ...
امریکہ نے چینی فوج کو کھل کر للکاردیا، چین کے خلاف ایسا کام کردیا کہ بڑے تصادم کا خطرہ انتہائی شدید ہوگیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بحرجنوبی چین کی ملکیت کے معاملے پر چین اور دیگر کئی ممالک کے مابین تنازع چلا آ رہا ہے۔ اس تنازع میں امریکہ کے ویت نام، تائیوان، برونائی وغیرہ کی پشت پناہی کرنے پر حالات سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔ اب امریکہ نے ایک ایسا اشتعال انگیز اقدام اٹھا ڈالا ہے کہ جنگ کے سائے مزید گھنے ہو گئے ہیں۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اپنا جنگی جہازوں سے لدا بحری بیڑہ بحر جنوبی چین کے گشت پر روانہ کر دیا ہے۔ امریکہ کے اس اقدام پر چینی وزارت خارجہ کی طرف سے سخت تنبیہہ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ”امریکہ بحرجنوبی چین میں ہماری خودمختاری کو چیلنج کرنے سے باز رہے ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔“

’ڈونلڈ ٹرمپ ایک لاکھ فوجیوں سے یہ کام کروانے کا سوچ رہا ہے‘ ایسی خبر آگئی کہ پڑھ کر امریکہ میں مقیم بہت سے پاکستانی شدید پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق بحر جنوبی چین کے گشت پر جانے والے امریکی ایئرکرافٹ کیریئر سٹرائیک گروپ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل جیمز کلبی کا کہنا ہے کہ ”بحرالکاہل میں گروپ کی کئی ہفتے تک جاری رہنے والی تربیت سے اس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو چکا ہے۔ہم اپنے اتحادیوں (بحرجنوبی چین کی ملکیت کے دیگر دعویدار ممالک)کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی ان صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔“امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی روزافزوں ہوتی جا رہی ہے اور ماہرین کے مطابق بحرجنوبی چین کو اس کشیدگی میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ امریکہ کے جواب میں چین نے بھی بحر جنوبی چین میں فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں جن میں ایئرکرافٹ کیریئر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -