کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کی پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت ، خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے تشدد نہیں:پوپ فرانسس

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کی پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت ، ...
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کی پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت ، خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے تشدد نہیں:پوپ فرانسس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویٹی کن سٹی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے تشدد نہیں۔
جیو نیوز کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے پاکستان میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے،انہوں نے پاکستان میں دھماکوں کے شہدا، زخمیوں اور لواحقین کیلئے دعا کی اور کہا کہ دنیا بھر کی عیسائی برادری پاکستان کے عوام کیلئے دعا کرے۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ ایسے پرتشدد واقعات میں ملوث لوگوں کو یہ سمجھ میں آجائے کہ خدا کو رحم اور ہمدردی پسند ہے۔

”آئیے !!!اپنے مرحوم پیاروں سے بات کیجیے “عرب ملک میں ایسا کام شروع ہو گیا کہ جان کرآپ کو بھی یقین نہ آئے گا 

واضح رہے پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے5 واقعات میں سو سے زائد افراد شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں،سب سے بڑا واقع سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر پیش آیا،اس سانحے میں90افراد شہید ہوئے تھے۔