’اس شہر پر ہم پوری طاقت سے حملہ کرنے والے ہیں‘ عرب دنیا کا وہ معروف شہر جس پر فضا سے پرچے برسادئیے گئے، بڑا خطرہ

’اس شہر پر ہم پوری طاقت سے حملہ کرنے والے ہیں‘ عرب دنیا کا وہ معروف شہر جس پر ...
’اس شہر پر ہم پوری طاقت سے حملہ کرنے والے ہیں‘ عرب دنیا کا وہ معروف شہر جس پر فضا سے پرچے برسادئیے گئے، بڑا خطرہ

  

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی افواج سالوں سے داعش کے زیرقبضہ رہنے والے شہر موصل کے مشرقی حصے کا کنٹرول حاصل کر چکی ہیں اور اب مغربی حصے پر حملے کی تیاری ہو چکی ہے۔ عالمی خبررساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عراقی ایئرفورس کے طیاروں نے شہر کے مغربی حصے میں لاکھوں پمفلٹ گرائے جن میں شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ اس حصے سے بھی داعش کو نکالنے کے لیے جلد حملہ ہونے والا ہے۔

متحدہ عرب امارات کا بڑا نقصان ہو گیا، فوجیوں کی شہادتیں

رپورٹ کے مطابق موصل کے مغربی حصے میں داعش کے شدت پسند محاصرے میں ہیں اور اس حصے میں ساڑھے 6لاکھ عام شہری بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ جنگی طیاروں سے گرائے گئے پمفلٹس میںشہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ”عراقی فوج کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہو جائیں جو تمہارے علاقے کو داعش کے شدت پسندوں سے خالی کروانے کے لیے جلد آ رہی ہے۔“ پمفلٹ میں داعش کے شدت پسندوں کو بھی وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ہتھیار پھینک کر سرنڈر کر دیں۔

مزید :

عرب دنیا -