’مجھے معلوم ہے یہ بدصورت اور موٹا ہے لیکن پھر بھی اس سے بہت پیار کرتی ہوں کیونکہ اس کا۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر کے مردوں کو حیران پریشان کردیا

’مجھے معلوم ہے یہ بدصورت اور موٹا ہے لیکن پھر بھی اس سے بہت پیار کرتی ہوں ...
’مجھے معلوم ہے یہ بدصورت اور موٹا ہے لیکن پھر بھی اس سے بہت پیار کرتی ہوں کیونکہ اس کا۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ دنیا بھر کے مردوں کو حیران پریشان کردیا

  

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) کہاوت معروف ہے کہ محبت اندھی ہوتی ہے۔ تھائی لینڈ کی اس لڑکی کی محبت کو دیکھ کر آپ بھی اس کہاوت پر یقین کرنے کو تیار ہو جائیں گے اور شاید آپ اس موٹے، بھدے سے لڑکے سے حسد بھی کرنے لگیں۔ برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق شیری نامی یہ لڑکی بنکاک کے مشن ہسپتال میں نرس ہے۔ خود اس کا وزن 44کلوگرام ہے اور وہ انتہائی سلم سمارٹ اور خوبصورت لڑکی ہے لیکن اسے جس لڑکے سے محبت ہوئی ہے اس کا وزن 121کلوگرام ہے جبکہ اس کا قد شیری سے بھی قدرے چھوٹا ہے۔

خاتون نے اپنے کرائے کے مکان سے شادی کرلی، وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی کہیں یہ ہوتی ہے محبت۔۔۔

بیل نامی یہ نوجوان دیکھنے میں ہی انتہائی بھدا لگتا ہے۔ تاہم شیری کا کہنا ہے کہ ”میں جانتی ہوں کہ بیل ہینڈسم نہیں ہے، برا دکھائی دیتا ہے لیکن میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہنے پر فخر کرتی ہوں۔ وہ بہت اچھے دل کا مالک ہے اور میرے لیے یہی بات اہمیت رکھتی ہے۔“ شیری اور بیل کی پہلی ملاقات آج سے 10سال قبل ہوئی تھی لیکن یہ نہیں معلوم کہ پہلے محبت کا اظہار کس نے کیا تھا۔ شیری کا مزید کہنا تھا کہ ”بیل بہت پیارا اور معاملہ فہم ہے۔ مثال کے طور پر وہ چھوٹے بالوں والی لڑکیوں کو پسند نہیں کرتا لیکن جب میں اپنے بال کٹوا کر چھوٹے کر لوں تو کہتا ہے کہ ’تم بہت پیاری لگ رہی ہو۔‘ ہم اپنا ہر سکھ دکھ ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ لوگ بیل کو میرے ساتھ دیکھ کر اسے بدصورت کہتے ہیں لیکن مجھے اس کی پروا نہیں کیونکہ میں اس کی شکل و صورت سے نہیں بلکہ اس اچھے مزاج سے محبت کرتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -