’وہ پاکستانی ورکر گھر پر فرنیچر رکھنے آیا تو میری بیٹی کے کمرے میں چلا گیا اور وہاں۔۔۔‘ عرب ملک میں پاکستانی شہری کی انتہائی شرمناک حرکت، عدالت میں ایسا انکشاف کرلیا کہ جج بھی گھبراکر رہ گیا

’وہ پاکستانی ورکر گھر پر فرنیچر رکھنے آیا تو میری بیٹی کے کمرے میں چلا گیا ...
’وہ پاکستانی ورکر گھر پر فرنیچر رکھنے آیا تو میری بیٹی کے کمرے میں چلا گیا اور وہاں۔۔۔‘ عرب ملک میں پاکستانی شہری کی انتہائی شرمناک حرکت، عدالت میں ایسا انکشاف کرلیا کہ جج بھی گھبراکر رہ گیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بری ذہنیت کے لوگ دنیا میں جہاں کہیں چلے جائیں اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے اور اپنے ساتھ ملک کا نام بھی بدنام کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک پاکستانی نوجوان کو دبئی میں ایک 8سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہنگری کی ایک خاتون نے اپنا سامان نئے گھر میں شفٹ کرنے کے لیے اس کمپنی کی خدمات حاصل کیں جس میں یہ 23سالہ پاکستانی نوجوان کام کرتا تھا۔

’میں لفٹ سے نکلنے لگی تو اچانک اس نے مجھے پکڑلیا اور ۔ ۔ ۔‘ چینی خاتون کی درخواست پر پاکستانی شہری تین ماہ کیلئے قید

رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان سامان پیک کرنے خاتون کے گھر پہنچا۔ جب وہ اس کی بیٹی کے کمرے میں سامان پیک کر رہا تھا وہاں لڑکی کو اکیلا پا کر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ شروع کر دی۔ اس پر لڑکی بھاگ کر کمرے سے باہر چلی گئی اور اپنی ماں کو اس کے متعلق بتایا جس نے پولیس کو بلا لیا۔ملزم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے اوپر عائد کیے گئے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔پراسیکیوٹرز کا عدالت میں کہنا تھا کہ ”ملزم نے لڑکی کے کمرے میں اکیلے ہونے کا فائدہ اٹھایا اور اس سے بوس و کنار شروع کر دی، جو انتہائی کم عمر تھی۔“

مزید :

عرب دنیا -