اگر پاکستان نے افغان سرزمین پر راکٹ حملے بند نہ کیے تو ہم جواب دینے کیلئے پوری قوت استعمال کریں گے:فراماز تمنا

اگر پاکستان نے افغان سرزمین پر راکٹ حملے بند نہ کیے تو ہم جواب دینے کیلئے ...
اگر پاکستان نے افغان سرزمین پر راکٹ حملے بند نہ کیے تو ہم جواب دینے کیلئے پوری قوت استعمال کریں گے:فراماز تمنا

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن )افغان کی وزار ت خارجہ کے ڈپارٹمنٹ سٹریٹجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل نے بیان جاری کیاہے کہ ’اگر پاکستان نے افغانستان کی سرزمین پر راکٹ فائر کرنے بند نہ کیے تو ہم جواب دینے کیلئے اپنی پوری قوت استعمال کریں گے‘۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ڈپارٹمنٹ سٹریٹجک سٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل فراماز تمنا نے کہاہے کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان یہ حملے بند کر دے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر سے معمول پر آ جائیں گے لیکن اگرا یسا نہیں ہوتا تو افغانستان خاموش نہیں بیٹھے گا بلکہ پاکستان کو جواب دینے کیلئے ہم اپنی اندرونی ،علاقائی اور بین لاقوامی قوت کا استعمال کریں گے ۔

پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے باعث پاک فوج کالعدم تحریک طالبا پاکستان اور اس سے علیحدہ ہونے والے دھڑے جماعت الاحرار کے کیمپس پر شیلنگ کر رہی ہے جس میں کئی اہم دہشتگرد وں سمیت کئی ٹریننگ کیمپس تباہ کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -