حیدرآباد کے علاقے نیاپل پر زوردار دھماکہ ،چار بچوں سمیت ایک درجن افراد زخمی

حیدرآباد کے علاقے نیاپل پر زوردار دھماکہ ،چار بچوں سمیت ایک درجن افراد زخمی
حیدرآباد کے علاقے نیاپل پر زوردار دھماکہ ،چار بچوں سمیت ایک درجن افراد زخمی

  

حیدرآباد(صباح نیوز) حیدرآباد کے علاقے نیاپل پر دھماکے کے باعث چار بچوں سمیت ایک درجن افراد زخمی ہو گئے ہیں ،پولیس کا کہناہے کہ فلائی اوور سے موٹر سائیکل سواروں نے کریکر پھینکا۔

تفصیلات کے مطابق رات تقریبا ساڑھے آٹھ بجے حیدرآباد کے علاقے خواجہ غریب نواز پل المعروف نیا پل جوکہ پرانے کپڑوں اور جوتوں کا مرکز ہے یہاںایک زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دو ر دور تک سنائی دی دھماکہ کے بعدافراتفریحی مچ گئی فوری طور پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی گئی جس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چار بچوں سمیت ایک درجن افراد کو سول اسپتال حیدرآباد پہنچایا گیا ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق فلائی اوور سے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کریکر پھینکا جس کے نتیجے میں نیچے موجود افراد متاثر ہوئے انہوں نے دہشت گرد قوم پرست تنظیموں کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اس قبل بھی حیدرآباد میں ایک قوم پرست تنظیم اس طرح کے کریکر دھماکوں میں ملوث رہی ہے واقعے کے بعد سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے درگاہوں، امام بارگاہوں، مساجد پر سیکورٹی بڑھادی گئی ہے جبکہ چیکنگ کی جارہی ہے پولیس کے علاوہ رینجرز نے بھی گشت بڑھا دیا ہے ۔

پیپلز پارٹی کے دو بلدیاتی نمائندوں کو سیہون شریف دھماکے میں مبینہ طور پر سہولت کاری کے شکوک وشہبات میں ’اٹھا‘ لیا گیا 

مزید :

حیدرآباد -