فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ، توسیع کیلئے ایک سیاسی جماعت کے علاوہ سب متفق ہیں: سینیٹر اسحاق ڈار

فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ، توسیع کیلئے ایک سیاسی جماعت کے علاوہ سب متفق ...
فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ، توسیع کیلئے ایک سیاسی جماعت کے علاوہ سب متفق ہیں: سینیٹر اسحاق ڈار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے،توسیع دینے کے معاملے میںایک سیاسی جماعت کے علاوہ سب متفق ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے، دہشت گردی کےخلاف پوری قوم متحد ہے، کچھ آپریشن بارڈر کی دوسری طرف بھی ہوئے ہیں،ایک سیاسی جماعت کوفوجی عدالتوں کے معاملے پرتحفظات ہیں،جودورکردیے جائینگے ، ایک جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ حکومت کا اقدام صحیح ہے، 27 فروری کو پارلیمانی اجلاس ہوگا، فوجی عدالتوں پر ایک پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

آرمی چیف کے آفیسرز سے خطاب میں کتاب”آرمی اینڈنیشن“پربات کی خبرغلط ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید :

قومی -