ایئرپورٹ پر سامان کم کرنے یا اضافی فیس کی زحمت سے چھٹکارہ کیسے حاصل کریں؟ آسٹریلوی کمپنی نے ایسی چیز تیار کرلی کہ اب آپ کو کوئی بھی نہیں روکے گا

ایئرپورٹ پر سامان کم کرنے یا اضافی فیس کی زحمت سے چھٹکارہ کیسے حاصل کریں؟ ...
ایئرپورٹ پر سامان کم کرنے یا اضافی فیس کی زحمت سے چھٹکارہ کیسے حاصل کریں؟ آسٹریلوی کمپنی نے ایسی چیز تیار کرلی کہ اب آپ کو کوئی بھی نہیں روکے گا

  

کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ جگاڑ کرنے کی ماہر قوم ہے اور ہر جوڑ کا توڑ نکال لیتی ہے لیکن اس بار جگاڑ کرنے میں آسٹریلوی بازی لے گئے۔ آسٹریلین کمپنی نے فضائی سفر کرنے والوں کیلئے ایک ایسا اوور کوٹ متعارف کرادیا ہے جسے پہن کر کوئی بھی مسافر اس میں 15 کلو تک سامان رکھ سکے گا اور اس طریقے سے اسے ایئر پورٹ پر نہ تو سامان کم کرنے کی زحمت سے گزرنا پڑے گا اور نہ ہی اسے سامان کی مد میں اضافی فیس ادا کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

برطانوی اخبار ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق کوٹ تیار کرنے والی کمپنی ’جوس پروموشنز آسٹریلیا‘ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کوٹ میں 14 گہری جیبیں بنائی گئی ہیں اور یہ پہننے پر ٹانگوں تک پھیل جاتا ہے۔ اسے ایئرپورٹ جیکٹ کا نام دیا گیا ہے جس میں ایک وقت میں 2 لیپ ٹاپ، ایک آئی پیڈ، جوتوں کے دو جوڑے، جینز کی 2 پینٹس، 5 ٹی شرٹس ، ایک جمپر اور ایک کیمرا با آسانی سما سکتے ہیں۔

پہننے والوں کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ سامان جیبوں میں رکھنے کے بعد اسے پہن لیں اور ایئرپورٹ پر چلے جائیں، اس طریقے سے سامان کپڑوں میں ہونے کے باعث انہیں کوئی بھی نہیں روکے گااور وہ با آسانی فلائٹ کا مزہ لے سکتے ہیں۔ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد یا جہاز میں بیٹھتے وقت اس جیکٹ کو اتار کر ایک بیگ کی شکل بھی دی جا سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -