ایران دنیا میں دہشتگردی سپانسر کرنے والا بڑا ملک ,عالمی برادری ایرانی کارروائیاں روکنے کے لئے ریڈ لائن واضح کرے:سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر

ایران دنیا میں دہشتگردی سپانسر کرنے والا بڑا ملک ,عالمی برادری ایرانی ...
ایران دنیا میں دہشتگردی سپانسر کرنے والا بڑا ملک ,عالمی برادری ایرانی کارروائیاں روکنے کے لئے ریڈ لائن واضح کرے:سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میونخ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کو دہشت گردی کا حامی اور دنیا کے لئے  سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران دنیا میں دہشتگردی کو سپانسر کرنے والا بڑا ملک ہے ، ایران مشرق وسطیٰ کے خطے میں عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایک قوت ہے اور وہ ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ 

مزید پڑھیں:عراقی فوج کا موصل کو داعش سے چھڑانے کیلئے بڑا حملہ،سینکڑوں فوجی گاڑیوں کی جہادیوں کے ٹھکانوں کی طرف پیش قدمی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میونخ میں جاری ’’عالمی سیکیورٹی کانفرنس ‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجیر  کا  ایران کی طرف سے مکالمے کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ایران مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں افراتفری چاہتا ہے اور جب تک ایران اپنے رویے اور کردار میں تبدیلی نہیں لاتا ،اس وقت تک اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران شامی صدر بشارالاسد  حکومت کی پشت پناہی کرتا چلا آرہا ہے ، یمن میں حوثی علحیدگی پسندوں کی مالی معاونت کررہا ہے اور پورے خطے میں تشدد پسند گروپوں کی حمایت کررہا ہے،عالمی برادری کو ایران کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے  ”سرخ لکیریں”  واضح طور پر وضع کرنا ہوں گی۔