نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان کی فائرنگ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا کلیم اللہ شہید
چارسدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مقامی امیر مولانا کلیم اللہ شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مقامی امیر مولانا کلیم اللہ اپنے گھر کے باہر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان آئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں مولانا کلیم اللہ موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔ واقعے کے اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں