بنگلہ دیشی حکومت نے مشہور بھارتی اداکار عرفان خان کی فلم پر اپنے ملک میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

بنگلہ دیشی حکومت نے مشہور بھارتی اداکار عرفان خان کی فلم پر اپنے ملک میں ...
بنگلہ دیشی حکومت نے مشہور بھارتی اداکار عرفان خان کی فلم پر اپنے ملک میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ،وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی اداکار عرفان خان کی نئی فلم ’’نو بیڈ آف روزز‘‘ پر بنگلہ دیش میں پابندی عائد کر دی گئی ،فلم کی کہانی معروف بنگلہ دیشی رائٹر ہمایوں احمد کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے 27سالہ شادی کے بندھن کو نوعمر لڑکی سے شادی کرنے کے لئے توڑ دیا تھا ،عرفان خان کا فلم پر پابندی عائد ہونے پر حیرت کا اظہار ۔

مزید پڑھیں:نقل اتارنے پر اداکارہ کنگنا نے ٹی وی شومیں میزبان کو تھپڑمارنے کی دھمکی دیدی

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطا بق بنگلہ دیشی حکومت نے بھارتی فلموں کے مشہور و معروف اداکار عرفان خان کی نئی فلم ’’نو بیڈ آف روزز ‘‘ کی اپنے ملک میں نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے ،میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ عرفان خان کی یہ فلم مشہور بنگلہ دیشی رائٹر ہمایوں احمد کی زندگی پر بنائی گئی تھی جنہوں نے اپنی پہلی بیوی کو 27سال بعد صرف اس لئے طلاق دے دی تھی کہ وہ ایک نو عمر لڑکی سے شادی کر سکیں ۔ بنگلہ دیشی فلم ساز مصطفی سرور فاروقی اور عرفان خان کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’’نو بیڈ آف روزز ‘‘ پر بنگلہ دیشی سینماؤں میں پابندی پر مصطفی سرور فاروقی کا کہنا ہے کہ کسی نے حکومت کے کان بھرے ہیں ،اس فلم کا ہمایوں احمد سے کوئی تعلق نہیں ۔

مزید پڑھیں:ٹائیگر شیروف کو سب سے زیادہ فٹ اداکار مانتی ہوں: شلپا شیٹھی

فلم میں بھارتی اداکار عرفان خان نے جاوید حسن نامی ایسے شخص کا کردار نبھایا ہے جواپنی شادی کے 27سال بعد اپنی بیوی کو طلاق دے کر اپنی بیٹی کی کلاس فیلو رہی نوعمر اداکارہ سے شادی کر لیتا ہے ۔ بنگلہ دیشی حکومت کے فیصلے پرحیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں حکومت کے اس فیصلے پر بڑی حیرانگی ہوئی ہے ،یہ ایک عام سی انسانی کہانی ہے ،جو عورت اور مرد کے درمیان تعلق کی عکاسی کرتی ہے ،اگر اسے نمائش کی اجازت دے دی جاتی تو اس سے معاشرے کو کیا نقصان ہونا تھا ؟۔

مزید :

تفریح -