اٹک٬مویشی چوروں کی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کی گائے ،مزدہ گاڑی اور نقدی لے کر فرار
اٹک (آن لائن ) اخلاص چوک کے قریب مویشی چوروں کی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کی گائے ،مزدہ گاڑی اور نقدی لے کر فرار۔تفصیلات کے مطابق حسن محمود نے تھانہ پنڈیگھیب میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ محمد عثمان سیکنڈ ڈرائیور کے ساتھ محمد ریاض،تیمور شہزاد،فقیر محمد اور ریاست سکنہ تھٹہ کی پانچ گائے مالیت پانچ لاکھ روپے لے کر تھٹہ گاﺅں جارہے تھے کہ اخلاص چوک سے تقریبا پانچ کلو میٹر کچھ نامعلوم افراد نے ٹرک کی مدد سے روڈ بلاک کیا ہوا تھا،جب انہوں نے مزدہ گاڑی روکی تو چند نامعلوم افراد اسلحہ کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے اور ان کے ہاتھ پاﺅں باندھ کے مزدہ نمبر MRRA-173ہمراہ پانچ گائے اور نقد رقم 31300لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدہمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔