عمران خان کی شادی کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی ، سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خبر بر یکنگ نیوز کے طور پر چلائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی شادی کی خبر ٹویٹر پر ٹاپ ٹر ینڈ بن گئی جبکہ سوشل میڈیا کے ساتھ بین الاقوامی میڈیا نے بھی خبر بر یکنگ نیوز کے طور پر چلائی ۔
تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی شادی کی اطلاع ملتے ہی انکو مبارکباد دینے والے بھی میدان میں آگئے اور ان کی شادی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹر ینڈ بن چکی ہے اورعمران خان کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔