راجن پور، ٹرالی اور کیری ڈبہ میں تصادم، خاتون، بچے سمیت 4افراد جاں بحق، 3زخمی

راجن پور، ٹرالی اور کیری ڈبہ میں تصادم، خاتون، بچے سمیت 4افراد جاں بحق، 3زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(صباح نیوز)جام پورانڈس ہائی وے پرٹرالراور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق،3 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق راجن پور کے علاقے جام پور میں انڈس ہائی وے بائی پاس چوک کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی۔ حادثہ کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ کیری ڈبہ مسافروں کو لے کر ڈیرہ غازی خان جا رہا تھاریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد اور نعشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال جام پور منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -