ایم کیو ایم پاکستان انٹر پارٹی الیکشن ، ووٹنگ مکمل ، فاروق ستار نے ریفرنڈم قرار دیدیا

ایم کیو ایم پاکستان انٹر پارٹی الیکشن ، ووٹنگ مکمل ، فاروق ستار نے ریفرنڈم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(آن لائن)ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا مقررہ وقت ختم، کراچی اور حیدر آباد میں پولنگ، رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، کنوینر، سینئر ڈپٹی کنوینر اور ڈپٹی کنوینرز کا انتخاب ہو گا۔فاروق ستار نے انٹرا پارٹی الیکشن کو ریفرنڈم قرار دے دیا، کہتے ہیں تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کا حیدر آباد زون کو تحلیل کرنا غیرآئینی ہے، الیکشن کے بعد بھی بہادر آباد والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، پارٹی کو تقسیم ہونے سے بچانا چاہتا ہوں۔کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اْن کی بطور سینیٹ امیدوار مخالفت کی وجہ مائنس ون فارمولا اور کچھ لوگوں کی کرپشن ہے، پاکستان کا نعرہ لگانے پر فاروق ستار کو سزا دی جا رہی ہے۔ ٹیسوری نے خبردار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی کے لندن سے رابطے نکل آئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کیلئے 35 اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے 40 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ نامزد امیدواروں میں سے 25،25 کا انتخاب کیا جائے گا۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والا امیدوار ہی کنوینئر منتخب ہوگا ۔ایم کیو ایم کے نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے واضح کیا کہ کنوینئر اور پارٹی سربراہ الگ الگ عہدے ہیں، سب سے زیادہ ووٹ لینے والا پارٹی سربراہ بن جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری، خواجہ سہیل منصور، عبداللہ وسیم، مزمل قریشی، علی رضا عابدی، کامران اختر، کامران فاروق، جمال احمد، انور رضا، ریحان ہاشمی، میجر قمر عباس، شاہد پاشا اور قمر منصور نامزد امیدوار ہیں۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہیں ایک فیکٹری ملازم کی طرح پارٹی سے نکالا گیا، اب کس منہ سے کہا جارہا ہے کہ واپس آجاؤ، مشکل وقت میں پارٹی اور کارکنوں کیساتھ کھڑا ہوں واضح ہوجائے گا کہ پارٹی اور آئینی سربراہ کون ہے۔