عمران خان کی شادی پہلے ہی ہوچکی تھی تصاویر اب جاری کی گئیں،عمر چیمہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی عمر چیمہ نے عمران خان کی شادی کی تصاویر پر سوالات اٹھا دئیے ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی پہلے ہی ہوچکی ہے لیکن تصاویر اب جاری کی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر عمران خان کی جاری کردہ تصاویر کے حوالے سے عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ شادی کا آفیشلی بتایا گیا لیکن یہ شادی کب ہوئی اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا گیا جو اس میں شکوک وشبہات پیدا کرتے ہیں۔