” عمران خان نے اپنی دلہن کو یقین دلایا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس۔۔۔“ معروف صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ سن کر عمران خان کو بھی شدید غصہ آجائے

” عمران خان نے اپنی دلہن کو یقین دلایا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس۔۔۔“ معروف ...
” عمران خان نے اپنی دلہن کو یقین دلایا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس۔۔۔“ معروف صحافی نے ایسا دعویٰ کردیا کہ سن کر عمران خان کو بھی شدید غصہ آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینئر صحافی صالح ظافر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی دوسری شادی کے موقع پر جو پہلے دھرنے میں 7 محرم الحرام کوانجام دی گئی تھی اپنی دلہن (ریحام خان ) کو سلامی میں یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بہت جلد ملک کی خاتون اول بننے جارہی ہیں،انہوں نے یہ بات اس اعتماد کی بنیاد پر کہی تھی جس کے لئے انہیں باور کرادیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد وزیراعظم بنادیئے جائیں گے۔

روزنامہ جنگ میں صالح ظافر نے لکھاکہ  جب ان کی دوسری اہلیہ نے ازراہ تفنن ان سے دریافت کیا کہ وہ کب ایوان وزیراعظم منتقل ہورہے ہیں تو وہ طیش میں آگئے ،اس طرح ان کے درمیان ناچاقی کا آغاز ہوا۔ قبل ازیں 2013ءکے عام انتخابات سے قبل جب وہ آخری مرتبہ لندن اپنے سابقہ سسرال گئے تو انہوں نے اپنی طلاق یافتہ بیوی جمائما گولڈ اسمتھ اور اس کی والدہ کو اپنے تینوں بچوں کی موجودگی میں ”خوشخبری“ دی تھی کہ اب ان سے آئندہ ملاقات اسلام آباد کے پرائم منسٹر ہاﺅس میں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق 2013ءکے انتخابات میں ناکام رہنے کے بعد ان کے ایجی ٹیشن کی شدت میں اضافے کا باعث ان کی یہ خفت بھی تھی جس کا انہیں اپنے سابق سسرال کے سامنے کرنا پڑاتھا۔ معلوم ہوا ہے کہ تیسری شادی کرتے ہوئے بھی انہوں نے اپنی ادھیڑ عمر اہلیہ کو جو 2 شادی شدہ بیٹیوں کی ماں ہیں اور نانی بن چکی ہیں بعض یقین دہانیاں کرائی ہیں جن میں خاتون اول بننے کا وعدہ شامل ہے یا نہیں، اس کا ابھی سراغ نہیں مل سکا۔ توقع ہے کہ اس بارے میں تفصیلات جلد ہی منظر عام پر آجائیں گی۔