6 سال قبل اغوا ہو نیوالی خاتون کا اہل خا نہ کوملنے کے چند منٹ بعد انتقال

6 سال قبل اغوا ہو نیوالی خاتون کا اہل خا نہ کوملنے کے چند منٹ بعد انتقال
6 سال قبل اغوا ہو نیوالی خاتون کا اہل خا نہ کوملنے کے چند منٹ بعد انتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک) 6 سال قبل مبینہ اغوا ہو نیوالی خاتون اہل خانہ سے 2 منٹ کی ملاقات کے بعد خالق حقیقی سے جاملی۔

ڈجکوٹ کی کلثوم بی بی کو ملزمان زبیدہ، ظفر اور بشیر کام پر لگوانے کے بہا نے ساتھ لے گئے اور فروخت کردیا۔ کلثوم بی بی 6 سال تک مختلف مقامات پر درندوں کی زیادتی کا نشا نہ بنتی رہی جبکہ دو روز قبل بھی خاتون سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی گئی جس سے حالت غیر ہونے پر نامعلوم افراد اسے الائیڈ ہسپتال چھوڑ گئے جہاں گاﺅں کے ایک رہائشی نے اسے پہچان کر اہل خا نہ کو بتایا کہ انکی اغوا ہونیوالی خاتون ہسپتال میں بے یارومددگار پڑی ہے۔

لواحقین جب ہسپتال پہنچے تو خاتون اپنی زندگی کی آخری سا نسیں لے رہی تھی۔ اس نے تینوں ملزمان کو اپنی حالت کا ذمہ دار قرار دیا اور دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم میں اجتما عی زیادتی ثا بت ہوگئی۔ پولیس نے تینوں نامزد ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔