”مودی کا اچانک دورہ لاہور“پاکستان نے 2 لاکھ 86 ہزار کے نیوی گیشن چارجز کا بل بھجوا دیا: بھارتی میڈیا
لاہور (ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی دسمبر 2015ءمیں مختصر دورے میں لاہور آمد اور وزیراعظم نوازشریف کی نواسی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے حوالے سے فضائی حدود استعمال کرنے پر پاکستان نے بھارتی حکومت کو 2 لاکھ 86 ہزار روپے کے نیوی گیشن چارجز کا بل بھجوا دیا۔
سرکاری خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی دورہ افغانستان سے واپسی پر اچانک لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ اترے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر پر رائے ونڈ گئے تھے۔