پولیس کو گالیوں پر اہلکار نے پرویزخٹک کو کھری کھری سنا دیں،معطل کر دیا گیا

Feb 19, 2018 | 11:43:AM

صوابی( ویب ڈیسک)صوبائی حکومت کا پولیس کو سیاست سے آزاد کرنے کا دعویٰ محض دعویٰ رہ گیا ،وزیر اعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک کی جانب سے صوابی جلسے میں پولیس کو گالیاں دینے پر مقامی پولیس اہلکار عابد نے ویڈیو پیغام میں پرویزخٹک کو کھری کھری سنادیں ۔

پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،جس کے بعد پولیس اہلکار کو نوکری سے معطل کرکے لائن حاضر کردیا اور اس کے خلاف انکوائری شروع کردی ،جبکہ اسی سلسلے میں ضلع ناظم امیر رحمن ، تحصیل رزڑ ناظم غلام حقانی ،جے یو آئی ف کے ضلعی امیر مولانا عطاءالحق درویش ،ضلعی ترجمان مولانا ہارون حنفی ،حکیم احسان الحق اور دیگر سیاسی رہنماﺅں سیاسی نے عابد خان کی معطلی کو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ کا کھلے عام پولیس کو غلیظ گالیوں سے نوازنے پر ان کے خلاف کسی نے کاروائی نہیں کی لیکن جب غریب سپاہی عابد خان نے ویڈیو پیغام کے ذریعے جواب دیتے ہوئے احتجاج کیا تو ان کو معطل کردیا یہ کہاں کا انصاف ہے کیا یہی تبدیلی ہے۔

انہوں نے کہا پولیس اہلکار کی معطلی کے خلاف جلد احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ویڈیو دیکھئے 

مزیدخبریں