’’جس لڑکی پر جادو ہوجائے اسکی آنکھوں میں ۔۔۔‘‘ ایک ایسی نشانی جسے دیکھ کر کسی بھی سحر زدہ لڑکی کی جان بچائی جاسکتی ہے

’’جس لڑکی پر جادو ہوجائے اسکی آنکھوں میں ۔۔۔‘‘ ایک ایسی نشانی جسے دیکھ کر ...
’’جس لڑکی پر جادو ہوجائے اسکی آنکھوں میں ۔۔۔‘‘ ایک ایسی نشانی جسے دیکھ کر کسی بھی سحر زدہ لڑکی کی جان بچائی جاسکتی ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

یہ تو ہم برسوں سے سنتے آرہے کہ جب کوئی لڑکی گھر میں برتن توڑنے لگ پڑے،اسکے کپڑے کترے جانے لگیں،اسکی نیندیں اڑ جائیں،آواز بدل جائے یا وہ کچھ بھی کرے اور خاموش بیٹھا رہا کرے،ایکاایکی اسکی حالت کمزور ہونے لگ جائے تو ایسی صورت میں کہا جاتا ہے کہ اس لڑکی پر یا تو جادو ہوگیا ہے یا آسیب کا سایہ ۔جو لوگ ان باتوں کو نہیں مانتے وہ اسکا میڈیکل علاج کراتے ہیں لیکن جب واقعی یہ جسمانی مرض نہ ہوتو ادویات بھی اثر نہیں کرتیں ۔اور اسکا روحانی علاج کرایا جاتا ہے۔میں نے بزرگوں سے سن رکھا ہے کہ جب کسی انسان پرخاص طور پر کسی لڑکی پر آسیب کا سایہ ہوتو اس کی آنکھیں دائیں سے بائیں، بائیں سے دائیں پنڈولم کی طرح ہلتی ہیں۔اس موقع پر مجھے یاد آتا ہے کہ میں پڑھا تھا کہ حضرت مفتی شفیع عثمانی ؒ کے والد مولانا یسین رحمۃ اللہ نے ایسے مریض کا علاج بتایا ہے کہ نیلے رنگ کے سوت کا دھاگا لے کر سات دفعہ یعنی سات دھاگے مریض کے قد کے برابر ناپ لیا جائے اور 14ویں پارے میں سورہ النحل کی آیت نمبر 127 سات دفعہ مغرب سے پہلے پڑھ کر ان دھاگوں پر دم کر دیا جائے ۔ رات کو سوتے وقت دھاگا مریض کے نیچے رکھ دیں۔ صبح مریض کے قد سے ناپ لیں، اگر دھاگے کی لمبائی بڑھ جائے تو آسیب ہے۔ لمبائی گھٹ جائے تو جادو ہے، اگر برابر ہے تو عام بیماری ہے۔