عائشہ گلالئی کا اپنی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کا فیصلہ،کس نام سے پکارا جائے گا، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

Feb 19, 2018 | 02:04 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اپنی سیاسی جماعت کے باضابطہ اعلان کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وہ جمعہ کو سیاسی جماعت کا اعلان کریں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عائشہ گلالئی کی سیاسی جماعت کانام" تحریک انصاف گلا لئی" ہوگا،نئی جماعت کو"تحریک انصاف جی" کے نام سے پکاراجائے گا۔
واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے پاکستان تحریک انصاف سے اختلافات کے باعث الگ سے سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے باضابطہ اعلان وہ جمعہ کو کریں گی۔

مزیدخبریں