عمران خان کی شادی کے بعد شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شادی پر ہر طرف سے مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے ، دوست احباب اور چاہنے والے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، ایسے میں شاہد آفریدی نے بھی کپتان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آفریدی نے بھابھی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی خوشیوں کیلئے دعا کی۔
Congratulations on your wedding @ImranKhanPTI , Best wishes for you and Bhabbi, May Allah bless you both and give you happines.
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 19, 2018
واضح رہے کہ شاہد آفریدی ان چند ایک کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہیں عمران خان کا ناقد سمجھا جاتا ہے۔ ماضی میں وہ کھلم کھلا کپتان کے خلاف بیانات داغتے رہے ہیں ۔