محمد حفیظ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم، چیمپینز کا اعزاز برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی: آل راﺅنڈر

محمد حفیظ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم، چیمپینز کا ...
محمد حفیظ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرعزم، چیمپینز کا اعزاز برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی: آل راﺅنڈر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چیمپینز پشاور زلمی کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن بہت کامیاب ہو گا۔ اگرچہ ہم چیمپینز ہیں لیکن اس اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے ہمیں سخت محنت کرنا ہو گی، کوشش کروں گا کہ ٹیم کیلئے اچھی کارکردگی دکھاﺅں اور نوجوانوں کو اپنے تجربے سے فائدہ دوں۔


دبئی میں پہلے ٹریننگ سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ انسان سے اپنی زندگی میں اچھا یا برا جو کچھ بھی کیا ہو وہ گزر جاتا ہے اور کسی بھی انسان کو اس میں نہیں رہنا چاہئے۔ ہم چیمپینز ہیں اور ہمیں یہ اعزاز برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں چند نوجوانوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں جبکہ مرکزی کھلاڑیوں تقریباً وہی ہیں البتہ چند نئے چہرے بھی نظر آئیں گے اور امید ہے کہ تمام کھلاڑیوں میں جذبہ ہو گا اور ہماری یہ پی ایس ایل بہت اچھی ہو گی جس میں نوجوان اور سینئرز مل کر اچھا کام کریں گے۔ اگر ہم اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور ہر میچ جیتنے کی سوچ کیساتھ کھیلنے کیلئے میدان میں اتریں گے تو ہمارے لئے سب کچھ آسان ہو گا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پوری دنیا میں لیگ کرکٹ کی مقبولیت بہت زیادہ بڑھ رہی ہے اور کسی بھی بڑی لیگ کو دیکھیں تو اسے بین الاقوامی کرکٹ سے زیادہ توجہ مل رہی ہے۔ اس کی وجہ شائد ٹی 20 فارمیٹ ہونا ہے کیونکہ لوگوں کو کم وقت میں بہت زیادہ انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے اور 3 گھنٹے میں نتائج سامنے آ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستانی عوام پی ایس ایل کو لے کر خاصے پرجوش ہیں اور اپنی اپنی ٹیم کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں۔
پی ایس ایل ایک بہترین پراڈکٹ بن چکی ہے اور پاکستانیوں سمیت جو بھی غیر ملکی کھلاڑی اس میں کھیلتے ہیں اور کارکردگی دکھاتے ہیں انہیں اس کا بھرپور فائدہ ملتا ہے۔ پی ایس ایل میں بھرپور انٹرٹینمنٹ ملتی ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پی ایس ایل تھری بہت کامیاب ہو گی۔
پشاور زلمی کی موجودہ ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بہت مثبت انداز میں سوچ رہا ہوں اور تیسری مرتبہ اسی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہوں۔ میں بہت خوش ہوں کہ پشاور زلمی نے مجھے برقرار رکھا۔ میں نے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایک کردار ادا کرنا ہے۔


محمد حفیظ نے پی ایس ایل تھری میں بھرپور کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہو گی میری یہ تمام کارکردگی پشاور زلمی کے کام آئے اور اس کیساتھ ہی یہ کوشش بھی کروں گا کہ پشاور زلمی میں شامل نوجوانوں کیساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاروں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں جو کچھ سیکھا ہے، انہیں بھی سکھاﺅں کیونکہ وہی کھلاڑی پاکستان کے کام آئیں گے اور زلمی کے کام آئیں گے تو میں چاہتا ہوں کہ یہ دونوں کردار اچھے طریقے سے ادا کروں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -