پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن پورٹ الزبتھ کی تقریب حلف برداری
پورٹ الزبتھ(فہیم شبیر سے)پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن پورٹ الزبتھ کی تقریب حلف برداری ،پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین میاں نصیر احمد،صدر امانت علی تارڑ اور مرکزی نائب صدرآصف عباس نے پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن پورٹ الزبتھ کے صدر طارق بٹ،نائب صدر عبدالقیوم ،چیئرمین ندیم شیخ ،وائس چئیرمین ندیم عباس،سیکرٹری انفارمیشن محمد فواد چودھری،جنرل سیکرٹری ارشد خان سے حلف لیا،تقریب میں پاکستانیوں کی کثیر نے شرکت کی،اس موقع پر پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین امانت علی تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے،دیار غیر میں مقیم پاکستانی ملک کے لئے اثاثہ ہیں،انہوں نے پورٹ الزبتھ کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی۔