میرپور خاص:نرسز نے جنسی طور پر ہراساں کرنے پر ڈاکٹر کی چھترول کردی
میرپور خاص(ڈیلی پاکستان آن لائن)میر پورخاص سول ہسپتال میں نرسز نے ڈاکٹر کی چھترول کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نرسز کا کہناتھا کہ ڈاکٹر رمیش ایک ہفتے سے نرس کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا جس پر ساتھی نرسز نے مل کر ڈاکٹر رمیش کی آپریشن تھیڑ میں چھترول کردی جس سے ڈاکٹر زخمی ہو گیا،ہسپتال کے دیگر عملے نے آکر ڈاکٹر کی جان بچائی۔
ڈاکٹر کا کہناتھا کہ نرس بناﺅ سنگھار کرکے ہسپتال آتی تھی ،منع کرنے پر مشتعل ہو گئی اور حملہ کردیا۔ایم ایس سول ہسپتال نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔