نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی نوازشریف کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر

نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی نوازشریف کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر
نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی نوازشریف کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب ریفرنسزکویکجاکرنے کے معاملے پر دائر کی گئی نوازشریف کی چیمبر اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی چیمبر اپیل 21 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔ واضح رہے کہ نوازشریف نے 3 نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست دائرکی تھی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے تھے جس کے بعد چیمبراپیل دائرکی گئی۔