پریکٹس سیشن بہت زبردست، سینئرز نوجوانوں کیساتھ مکمل سپورٹ کر رہے ہیں: سعد نسیم

پریکٹس سیشن بہت زبردست، سینئرز نوجوانوں کیساتھ مکمل سپورٹ کر رہے ہیں: سعد ...
پریکٹس سیشن بہت زبردست، سینئرز نوجوانوں کیساتھ مکمل سپورٹ کر رہے ہیں: سعد نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چیمپین پشاور زلمی کے کھلاڑی سعد نسیم کا کہنا ہے کہ پریکٹس سیشن بہت زبردست جا رہے ہیں اور سینئر کھلاڑی نوجوانوں کیساتھ مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔


دبئی میں پہلے پریکٹس سیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعد نسیم نے کہا کہ پہلا پریکٹس سیشن بہت زبردست تھا اور نوجوان لڑکوں میں انرجی قابل دید تھی۔ نیٹ پریکٹس کا بھی بہت مزہ آ رہا ہے کیونکہ سینئر کھلاڑی نوجوانوں کیساتھ مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔


پریکٹس سیشن کے دوران عبدالرحمان نے کچھ ایسی باﺅلنگ ٹپس دی ہیں جن پر عمل کرنے کے بعد میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ سب لڑکے بہت زبردست پریکٹس کر رہے ہیں، جیسا کہ وہاب ریاض، محمد اصغرنے باﺅلنگ کرتے ہوئے بہت مدد کی جبکہ بیٹنگ میں حفیظ بھائی اور حارث سہیل نے بہت سپورٹ کیا اور بڑا مزہ آ رہا ہے سب ایک دوسرے کیساتھ مل کر پریکٹس بھی کر رہے ہیں اور انجوائے بھی کر رہے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -