ایران نے اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے سیلوں کو پناہ دی:سعودی عرب 

ایران نے اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے سیلوں کو پناہ دی:سعودی عرب 
ایران نے اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے سیلوں کو پناہ دی:سعودی عرب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران نے اسامہ بن لادن سمیت القاعدہ کے سیلوں کو پناہ دی تھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میونخ میں منعقدہ سیکیورٹی کانفرنس سے اپنی تقریر میں عاد ل الجیرنے کہا کہ ایران نے دہشت گردوں کے متعدد دھڑوں کو تربیت دی ہے اور دنیا بھر میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں کی ہیں۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کو دہشت گردوں کی حمایت سے دستبردار کرانے کے لیے اپنا دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے۔انھوں نے اپنی تقریر میں سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا ایران نے سعودی عرب کے الخوبر ٹاورز پر بم حملے کرنے والے دہشت گردوں کو تربیت نہیں دی تھی؟ اگرا یران یہ چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ ایک باضابطہ ریاست ایسا سلوک کیا جائے تو اس کو بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -