سعودی عرب میں 4 درندوں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

سعودی عرب میں 4 درندوں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی
سعودی عرب میں 4 درندوں کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں برما سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ لڑکی کو 4اوباوشوں نے اجتماعی عصمت ریزی کا نشانہ بنایا۔ 
عرب ٹی وی کے مطابق ملزمان مکہ معظمہ میں شاہراہ المنصور پر متاثرہ لڑکی اور اس کی چھوٹی بہن کی آمد و رفت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ان میں سے2 ملزمان نے ایک لڑکی کو بہ زور پکڑا اور اپنی گاڑی میں ڈال کر الشمیسی کے مقام ایک گھر میں لے گئے جہاں پر 2مزید اوباش بھی موجود تھے۔ انہوں نے لڑکی کے کپڑے پھاڑ کر اس کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اس کے بعد اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے پولیس کو بتانے پر اس کی تصاویر مشتہر کرنے کی دھمکی دی گئی۔مجرمان زیاتی کے بعد لڑکی کو مچھلی منڈی کے عقب میں پھینک کر چلے گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی میں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کے قبضے سے لڑکی کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کی گئی ہیں۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -